
قومی
پاکستان،یواے ای کے نائب وزرائے اعظم کا علاقائی اورعالمی صورتحال پرتبادلہ خیال
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے قریبی روابط قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو میں ہوا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ او ر کثیر جہتی امور کے علاوہ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔











