بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے تک افغان راہداری تجارت بند رہے گی، ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سیکورٹی صورتحال کی بہتری تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند رہے گی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ان تجارتی مراکز پر افغانستان کی جانب سے مسلسل حملے کیے گئے جن میں بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کی زندگی کسی بھی طرح کی تجارت سے زیادہ اہم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے اوراس میں معاونت کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغان عبوری حکومت کیلئے پیغام ہے کہ ان حملوں کو روکیں، ٹی ٹی پی اور دیگر مسلح گروہوں کے جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند دہشت گردوں کو قابوکریں اور گرفتار کریں۔

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کا زبردستی الحاق کرنے کے حوالے سے کسی بھی خطرے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایسے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کیلئے دفاعی تیاری کر رکھی ہے۔

شرم الشیخ معاہدے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس معاہدے کو پائیدار امن عمل میں تبدیل کیاجائے جس کے نتیجے میں فلسطینی ریاست قائم ہو جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

اشتہار
Back to top button