
تجارت
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔سڈنی میں منعقدہ انٹرنیشنل مائننگ اینڈ ریسورسز کانفرنس کے موقع پر انہوں نے سعودی نائب وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل انجینئر خالد المدافر سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، معدنیات کے شعبے میں تعاون کے امکانات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستی اور مخلصانہ تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان معدنی وسائل کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔