بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں کھجوروں کی تقسیم کے منصوبے 2025 کا آغاز

سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز (KSRelief) نے پاکستان میں "کھجوروں کی تقسیم کے منصوبے 2025” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔اس منصوبے کا افتتاح اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی نے کیا۔اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کے تحت اعلیٰ معیار کی سعودی کھجوریں پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں—پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر—میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کو پاکستان بیت المال کے اشتراک سے عملی شکل دی جا رہی ہے۔

منصوبے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ اور معاشی مشکلات سے دوچار ہزاروں کمزور اور مستحق خاندانوں کو غذائی ضروریات کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button