بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی خواتین کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 150 رنز کی شکست

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے بارش سے متاثرہ 22ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 150 رنز سے شکست دے دی ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پروٹیز کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز ہی بنا سکی، بارش کی وجہ سے بارہا متاثر ہونے والے میچ میں مزید کھیل ممکن نہ رہا جس کے باعث سے جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 150 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ نواز 22، نتالیہ پرویز 20 رنز اور سدرہ امین 13 رنز بنا سکیں، دیگر بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل ہونے میں ناکام رہیں۔پروٹیز باؤلر ماریزان کیپ نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی، انہوں نے 5 اوورز میں 20 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ناندومیزو شینگیز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں پاکستان کو 306 رنز کا ہدف دیا۔پروٹیز ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 306 رنز کا ہدف ملا۔

کپتان لورا وولوراڈٹ نے 82 گیندوں پر شاندار 90 رنز کی اننگز کھیلی، ماریزان کیپ 68، سُن لوئس 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اشتہار
Back to top button