بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ شرائط کی پابندی سے مشروط ہے: خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ اس وقت تک مؤثر رہے گا جب تک اس کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی جاتی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ بندی کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی، بلکہ اس کا انحصار مکمل طور پر فریقین کی جانب سے معاہدے کی پابندی پر ہے۔ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ افغانستان کو دوٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سرحد پار دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اشتہار
Back to top button