
قومی
افغانستان اور پاکستان کی جنگ بندی کا اقوام متحدہ اور چین کی جانب سے خیرمقدم
اقوام متحدہ اور چین نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ جنگ بندی قائم رہنی چاہیے اور تمام باقی ماندہ مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔ ادھر بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گُو جیاکُن نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان چین کے روایتی دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کرتے رہیں گے۔ چین اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس جنگ بندی کی حمایت کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔