
محسن نقوی اور بلاول بھٹو کی ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، سیاسی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے بلاول بھٹو کو ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نے زور دیا کہ پاکستان کی داخلی استحکام اور ترقی کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ صرف مشترکہ حکمتِ عملی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل صرف اتحاد اور مشترکہ کاوشوں میں ہے۔انہوں نے وزارتِ داخلہ کی جانب سے داخلی سلامتی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کی امن و استحکام پر توجہ کو سراہا۔