بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

 آصف آفریدی 21 ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دنیا کے عمر رسیدہ بولر بن گئے

راولپنڈی میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بولر آصف آفریدی نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔پیر کو پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، وہ  38 برس اور 299دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

 اس کے ساتھ آصف آفریدی 21 ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دنیا کے عمر رسیدہ بولر بن گئے جبکہ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل میران بخش نے 1955 میں 47 سال کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بات کی جائے تو  انگلینڈ کے جیمز ساؤتھرٹن 49 سال اور 119 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے  سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 1877 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ ٹیسٹ کھیلا تھا ۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا اور پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے۔

اشتہار
Back to top button