بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی ترقی میں چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، گورنر خیبرپختونخوا

چین کی ریلوے ٹوینٹی بیورو گروپ کارپوریشن کے ایشیا و اوشیانیا ریجن کے ڈائریکٹر ژن ہان نے اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ظاہر کیا اور مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کو سراہا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں چین کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔

اشتہار
Back to top button