
قومی
شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، 5 شہری شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب میر علی میں دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج” کی خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بزدلانہ حملے میں تین خواتین اور دو بچے شہید ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
دہشتگرد تنظیم خوارج گروپ گل بہادر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گل بہادر گروپ افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہے اور وہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے اس نئے لہر کے خلاف بھرپور عزم اور تیاری کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔