بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کردیا

پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے اُجاگر کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ساتھ ایک تبادلہ خیال (Interactive Dialogue) کے دوران، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جادون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

"بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ نہ ٹھہرانا، اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔”

انہوں نے عالمی ادارے کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کرائی کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے جبر، پابندیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن جیسے سنگین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

عثمان جادون نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ، سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کو اس کے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

اشتہار
Back to top button