بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی صوبہ قندھار اور کابل میں خوارج کے ٹھکانوں پر بمباری

پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور دارالحکومت کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر بمباری کی، تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے دور تھے، اس بمباری کے بعد پاکستان نے افغانستان کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی درخواست قبول کرلی۔پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ کابل میں فتنۃ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں مخصوص اہداف کا تعین کرتے ہوئے خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹرنمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔خیال رہے کہ قندھار اور کابل میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے بعد افغانستان نے پاکستان سے سیزفائر کی درخواست کی جسے پاکستان نے قبول کرلیا، اور دونوں ممالک کے درمیان اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اشتہار
Back to top button