بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، سکیورٹی امور سے متعلق امور کا جائزہ لیا

 وزیراعظم شہبازشریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں قومی اہمیت، موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر زرداری سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال بھی تھے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات کے دوران قومی اہمیت، موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور ، پاکستان کے اسٹریٹیجک معاشی مفادات کو متاثر کرنے والے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو حالیہ دورہ مصر اور ملائیشیا سے متعلق اور غزہ امن کی کوششوں،عالمی رہنماؤں سےملاقات سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق صدرمملکت اور وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات میں تبادلہ خیال بھی ہوا۔ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ  صدر مملکت، وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات میں اہم قومی ترجیحات ، حکومتی پالیسیوں کی مجموعی سمت پر تبادلہ خیال ہوا۔صدرمملکت اور وزیراعظم نے  قومی اہمیت کے امور پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان  کے مطابق اس  ملاقات کے دوران رانا ثناء اللہ ، رانا تنویر حسین، محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button