بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے: خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ

خارجہ سیکریٹری سفیر آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفراء کو پاک-افغان سرحد پر حالیہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے جائز سیکورٹی خدشات پر روشنی ڈالی اور قومی سلامتی و علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو واضح کیا۔

آمنہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا، اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو زمینی حقائق سے آگاہ رکھنا ضروری ہے۔

اشتہار
Back to top button