بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم دنیا میں اتحاد کے فروغ پر مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کی تحسین: سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مسلم ورلڈ لیگ کی بین المذاہب مکالمے، انسانی ہمدردی اور امت مسلمہ میں اتحاد کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے یہ بات مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران کہی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button