بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فلسطینی صدر کا پاکستان کے غیر متزلزل حمایت پر اظہارِ تشکر

فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی سیاسی و سفارتی محاذ پر مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔یہ اظہار انہوں نے شرم الشیخ میں امن کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سے ایک خوشگوار ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا، جنہیں دونوں اقوام کی قیادت اور عوام یکساں طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غزہ کے عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی مشکلات کے باوجود ان کا حوصلہ قابلِ فخر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کو خطے میں قیامِ امن اور فلسطینی عوام کی ترقی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ، شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی موجود تھے اور انہوں نے گفتگو میں شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button