بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا غزہ کے لیے 24 واں امدادی سامان روانہ

 حکومتِ پاکستان نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے لیے چوبیسواں امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

یہ پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ ہوئی، جو مصر کے راستے غزہ پہنچے گی۔امدادی سامان میں آٹا، چاول، میٹھا مکئی، چنے، تیار کھانے (ریڈی ٹو ایٹ میلز)، خوردنی تیل اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک غزہ کے مظلوم عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں کیا جاتا۔

اشتہار
Back to top button