بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ خصوصاً غزہ اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی سفارتی کوششوں اور آئندہ پیر کو شرم الشیخ میں ہونے والے اہم سربراہی اجلاس سے قبل باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر بھی گفتگو کی۔

اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے بھی بات چیت کی، جس میں غزہ میں جاری انسانی بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

رہنماؤں نے عرب و اسلامی ممالک کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری کوششوں پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

اشتہار
Back to top button