بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تبلیغی جماعت کے وفد سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر ملکی وفود کو ویزوں کے اجرا میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی، اور گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دینی تبلیغ کے کام میں سہولت فراہم کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور باعثِ اجر بھی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت دینی و اصلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر تبلیغی جماعت کے وفد نے آئندہ ماہ ہونے والے سالانہ عالمی اجتماع کی تیاریوں پر بھی وزیرداخلہ کو بریفنگ دی۔

ملاقات کا اختتام ملک کی سلامتی، خوشحالی اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔

اشتہار
Back to top button