بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹرمشتاق احمد رہا،پاکستانی سفارتخانے کی حفاظت میں ہیں، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اب عمان میں پاکستانی سفارت خانے کی حفاظت میں ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ مشتاق احمد خان کی صحت بہتراور حوصلے بلند ہیں۔سفارت خانہ ان کی خواہش اور سہولت کے مطابق پاکستان واپسی میں انہیں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ مشتاق احمد خان نے اپنے ان تمام دوست ممالک سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کیا۔

اشتہار
Back to top button