بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیراعظم کا ملائیشیا سے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج (منگل) کوالالمپور میں ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس کی قیادت گروپ کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس جی سائوکر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔

شہباز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان میں کاروباردوست ماحول بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں گوبی پارٹنرز کے اعتماد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ ایک پائیدار سٹارٹ اپ نظام کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا ہماری ترجیح ہے۔اس موقع پر گوبی پارٹنرز کے وفد نے پاکستان میں ای-کامرس اور فنانشل ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اشتراک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button