بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمنز ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی خواتین نے کیوی خواتین کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی۔

انگلینڈ کیخلاف  میچ میں صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو کر 10 وکٹوں سے شکست کھانے والی پروٹیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 241 رنز پر آؤٹ کیا اور ہدف صرف 40.5 اوورز میں حاصل کر کے ایونٹ میں نئی جان ڈال دی۔

تزمین بریٹس، جو گزشتہ میچ میں صفر کا شکار ہوئی تھیں، اس بار پوری آب و تاب کے ساتھ چھائی رہیں۔ انہوں نے شاندار 101 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے کیریئر کی پانچویں اور سال کی چوتھی سنچری تھی۔ انہوں نے سنہ لوس کے ساتھ دوسری وکٹ پر 159 رنز کی شراکت قائم کی۔ لوس 81 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں اور ٹیم کو فتح دلا کر پویلین لوٹیں۔

مارزانے کیپ اور آنیکے بوش نے تیز رفتاری سے رن ریٹ بہتر بنانے کی کوشش میں وکٹیں گنوائیں، لیکن جیت میں کوئی رکاوٹ نہ آئی۔نیوزی لینڈ کی کارکردگی مایوس کن رہی — نہ بلے بازی میں دم تھا، نہ گیند بازی میں جوش، اور فیلڈنگ میں تو کئی مواقع ضائع کیے گئے۔ کپتان سوزی بیٹس پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر لوٹ گئیں اور پاور پلے کے دوران 48 گیندیں خالی ضائع کی گئیں۔

سوفی ڈیوائن اور بروک ہیلی ڈے نے درمیانے اوورز میں 86 رنز کی اچھی شراکت قائم کی، لیکن 39ویں اوور میں ہیلی ڈے کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم 187-3 سے 231-10 تک پہنچ گئی۔ اس دوران صرف 59 گیندوں میں 44 رنز پر سات وکٹیں گریں۔ نونکولولیکو ملا با نے 40 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سوفی ڈیوائن نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، لیکن ان کا آؤٹ ہونا نیوزی لینڈ کی باقی امیدوں کو بھی ختم کر گیا۔

نیوزی لینڈ نے نہ صرف 19 وائیڈز دیں بلکہ فیلڈنگ میں بھی ناقابلِ معافی غلطیاں کیں۔

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن نیوزی لینڈ اس ایونٹ میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ سے پیچھے دکھائی دے رہا ہے، جہاں صرف سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس کے برعکس جنوبی افریقہ نے خود کو مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کر دیا ہے۔

اشتہار
Back to top button