بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ سے بھرپور مکالمہ

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے ایک معلوماتی اور مکالمہ پر مبنی نشست میں شرکت کی۔

اس سیشن کے دوران انہوں نے پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ فرائض، قومی سلامتی میں کردار، اور قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے کھلے دل سے دیے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سوچ اپنائیں، سچائی کو بنیاد بنائیں، اور پاکستان کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے اس نشست کو حوصلہ افزا، بامقصد اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے کردار کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button