بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کا اساتذہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں اساتذہ برادری کے ساتھ حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں اساتذہ کو علم و اقدار کے امین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جو انہیں سچائی، عدل اور اعلیٰ معیار کی طرف گامزن کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری اور ان کی معاشی فلاح حکومتِ وقت — وفاقی اور صوبائی دونوں — کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر، دنیا بھر میں یومِ اساتذہ "Recasting teaching as a collaborative profession” (یعنی "تدریس کو ایک اشتراکی پیشے کے طور پر ازسرِنو متعین کرنا”) کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد تدریسی شعبے، اسکولوں اور تعلیمی نظام میں باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اشتہار
Back to top button