بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ماحولیاتی تبدیلی، ہنرمند افرادی قوت کی منتقلی، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ہونے والی جرمنی کی نئی سفیر اِنَا لیپل (Ina Lepel) سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفیر کو پاکستان میں ان کی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے کامیاب سفارتی مدت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی سفیر کے دور میں پاک-جرمن تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔

اشتہار
Back to top button