بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے مضافاتی علاقے گازابند میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن کیا، جو مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اشتہار
Back to top button