
قومی
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔بلال اظہر کیانی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے یو اے ای کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی پیش کی۔
جواباً، صدر محمد بن زاید النہیان نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے دلی خیرسگالی اور گرمجوش جذبات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔