
پاکستانی دواسازی صنعت کی شاندار پیش رفت، عالمی سطح پر نئی کامیابی حاصل
پاکستان کی دواسازی (فارما) صنعت نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
ملک کی آٹھ بڑی دواساز کمپنیوں نے بین الاقوامی معیار کی ادویات تیار کر کے عالمی سطح پر نمایاں شناخت حاصل کر لی ہے، جو پاکستانی صنعت کی ترقی کی ایک بڑی مثال ہے۔
فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں قائم ادویات کی جانچ کی جدید تجربہ گاہیں (ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز) اس کامیابی میں پیش پیش ہیں، جو ادویات کے معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق یقینی بنا رہی ہیں۔
بین الاقوامی اداروں سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹس نے پاکستانی دواسازی صنعت کی ساکھ اور اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی دوا ساز مصنوعات کو پذیرائی مل رہی ہے۔
عالمی سطح پر اس صنعت کی کامیابی نہ صرف برآمدات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے بلکہ قومی معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کامیابی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع، صنعتی ترقی، اور روزگار کے نئے امکانات کی نوید ہے۔