بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، مکالمے اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے زور دیا ہے کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے اور ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اتحاد، مکالمے اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سینیٹرز گردیپ سنگھ، اسد قاسم، سردار محمد عمر گورگیج، فلک ناز چترالی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مائزہ حمید سے ملاقات کے دوران کہی۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار مضبوط جمہوری اداروں اور جامع و مساوی ترقی کے فروغ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو بروقت ریلیف اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔قائم مقام صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام قومی اداروں کو ملک کی ترقی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

اشتہار
Back to top button