بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان شام کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں شام کے سفیر ڈاکٹر رامز العریی سے ملاقات کے دوران کہی۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور شام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور یہ تعلق باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) میں شام کی رکنیت کی بحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، جو شام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان شام کی تعمیرِ نو میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button