بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، علاقائی ممالک سے تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران تجارت، معیشت، روابط، توانائی اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اپنے خطاب میں ڈپٹی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو جاری رکھے گا تاکہ خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیرِاعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، اٹارنی جنرل، وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button