
قومی
ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور بیلجیئم کے ہم منصب میکسیم پروووٹ کی دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیویارک میں بیلجیئم کے ڈپٹی وزیرِ اعظم میکسیم پروووٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات — خصوصاً تجارت، ترقی، ماحولیاتی تبدیلی اور تعلیم — میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں قریبی شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔