بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرِ مملکت کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ

 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ کے شہر کاشغر میں واقع عظیم اور تاریخی عیدگاہ مسجد (Id Kah Mosque) کا دورہ کیا، جو چین کی سب سے بڑی مسجد شمار کی جاتی ہے۔ اُن کے پہنچنے پر چینی کمیونسٹ پارٹی کاشغر کے سیکرٹری یاؤ نِنگ (Yao Ning) اور مسجد کے امام میماتی جوبن (Maimaiti Juben) نے اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

امامِ مسجد نے صدر زرداری کو عیدگاہ مسجد کی صدیوں پر محیط تاریخ، اسلامی فنِ تعمیر اور اس کی مذہبی و ثقافتی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مسجد میں عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کی خوبصورتی اور روحانیت کو سراہا۔

صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، مذہبی احترام اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اشتہار
Back to top button