
قومی
پاکستان اور شام کا دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار
پاکستان اور شام نے دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور عوامی مفاد میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ اتفاق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اسلام آباد میں شام کے سفیر ڈاکٹر رامز العری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے ممکنہ راستوں پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ شام پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے سے شام کو دوبارہ عالمی نظام میں مؤثر طور پر شامل ہونے میں مدد ملے گی، جس سے سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے شام کے سفیر کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔