
صدر آصف علی زرداری کا پاکستان اور چین کے درمیان وسیع تر تعاون پر زور
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔چین کے شہر چنگدو میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو اور سیکرٹریٹ کے رکن، اور محکمہ تشہیر کے وزیر لی شو لی سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے عوامی سطح پر روابط اور پبلک ڈپلومیسی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر لی شو لی نے کہا کہ وہ اور صدر شی جن پنگ، صدر آصف علی زرداری کی قیادت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جس کے باعث پاکستان اور چین کی شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، لیکن چین اور پاکستان ہمیشہ "آہنی بھائی” رہیں گے۔لی شو لی نے زور دیا کہ دنیا کو بارود کی بو نہیں بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے، اور یہی امن و ترقی کا راستہ ہے۔