بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

آئی آیم ایف کا وفد 25 ستمبر سے 2 ہفتے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا

آئی آیم ایف کا وفد 25 ستمبر سے 2 ہفتے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات کیے جائیں گے، پاکستانی معیشت کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف وفد تیسری قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کی سفارش کرے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر سے پاکستان کے دو ہفتے کا دورہ کرے گا، وفد وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ریگولیٹری اداروں سمیت متعدد وزارتو ں کے علاوہ صوبائی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد پاکستانی معیشت کے جائزے کے بعد ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کی سفارش کرے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قرض پروگرام کی تیسری قسط کے حصول کے لیے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں خاص طور پہ بجٹ خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آئی ایم ایف کے اہداف کے مطابق ہے۔

نان ٹیکس آمدن کے اہداف بھی آئی ایم ایف کے اہداف کے مطابق ہیں، مہنگائی بڑھنے کی شرح 5.1 فیصد کے مقررہ ہدف سے کم ہے تاہم ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سیلاب ہے۔

بڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہونے سے معاشی ترقی کے اہداف متاثر ہوسکتے ہیں جس کے لیے پاکستان آئی ایم ایف سے رعایت کی درخواست کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک اہم شرط پالیسی بورڈ کو ایف بی آر سے علیحدہ کرنا تھا جو پوری ہو چکی ہے۔

پالیسی بورڈ کو وزارت خزانہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے، مختلف ممالک سے قرض بھی رول اوور ہو گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button