
قومی
سلامتی کونسل قطر کے خلاف جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ بنائے، پاکستان
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ قطر کے خلاف جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ بنائے
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر کے خلاف غیر قانونی اور بلا اشتعال جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کے بارے میں یو این ایس سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک قطر کے خلاف غیر قانونی اور بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
آصف افتخار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے ان کے ناقابل تنسیخ حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔