بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دھرتی کے لیے سرحدوں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں، شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ”دھرتی کے لیے سرحدوں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے ہر افسر، ہر جوان، ہر شہید اور ہر غازی کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے ایمانی جذبے اور جرات کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔ پاک فوج نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ ایمان، اتحاد اور یقینِ محکم سے جیتی جاتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک مضبوط، مستحکم اور ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ہے۔ عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

اشتہار
Back to top button