
قومی
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مسلح افواج کی امدادی کارروائیاں جاری
پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلح افواج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال اور شکر گڑھ میں امدادی سرگرمیاں اور ہزاروں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
جی او سی نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
کیمپوں میں کپڑوں، خوراک کے راشن اور ادویات کی سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔