بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جشن میلادالنبی صَلَّى ٱللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آج  انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا

جشن میلادالنبی صَلَّى ٱللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آج  انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔آج عام تعطیل ہے۔نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس سال حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کے تحت سنہ 1447 ہجری کو نبی پاک حضرت محمد صَلَّى ٱللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے 1500 ویں یومِ ولادت کے طور پر منانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

اشتہار
Back to top button