بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کا فلسطینیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور آزادی، وقار اور ریاست کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں صدر کے مشیر اور سپریم جج محمود الھباش کی قیادت میں فلسطینی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔اسحاق ڈار نے جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد، خودمختار، قابل عمل اور متصل ریاست فلسطین کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم، نسل کشی، فاقہ کشی، انسانوں کے بنائے ہوئے قحط، بڑے پیمانے پر قتل و غارت، بستیوں، الحاق اور جبری نقل مکانی کو سختی سے مسترد کیا۔نائب وزیر اعظم نے مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد اور احتساب پر زور دیا۔انہوں نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا۔

اشتہار
Back to top button