
تجارت
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کے تجارتی تعلقات مضبوط ہو نے لگے
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔اومان پاکستان بزنس فورم مسقط میں منعقد ہوا۔اعلیٰ سطح کے حکام، سفارت کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔فورم نے نجی شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا۔
فوڈ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ٹیکسٹائل اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں کو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔سیاحت، گاڑیوں کی صنعت کی تعمیر اور کھیلوں کے سامان میں بھی شراکت داری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔