
قومی
پاکستان ریلوے کو جدید بنایا جا رہا ہے: حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز کو ریونیو پیدا کرنے، مسافروں، تاجروں کی سہولت اور رساو کو روکنے کے لیے جدید بنایا جا رہا ہے۔جمعرات کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ریلوے سٹیشنوں کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے اور ملک بھر کے چالیس سٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔