بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 پاکستان کا  فلسطین کے لیے غیر متزلزل حمایت کا وعدہ

فلسطین کے چیف اسلامک جسٹس ڈاکٹر محمود الحبش کی سربراہی میں چار رکنی فلسطینی وفد نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔فلسطینی وفد نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ فلسطینی کاز کی حمایت ایک انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے جو مذہب، نسل، عقیدے اور ثقافت سے بالاتر ہے۔غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر حال میں فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ڈاکٹر محمود الحبش نے غزہ میں مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button