
تجارت
اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ / لائسنس منسوخ کر دیا
بینک دولت پاکستان نے متعلقہ قوانین و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی وجہ سے فوری طور پرنافذالعمل بنیاد پر میسرز منی ماسٹرز کرنسی ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ / لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔
مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کا صدر دفتر اور آؤٹ لیٹس اب زر مبادلہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔











