بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اراکین پارلیمنٹ کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمنٹرینز کے وفد نے اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ارکان پارلیمنٹ کو مون سون اور سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے مون سون، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 600,000 لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اشتہار
Back to top button