بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی پیک 2.0 پاک چین تعاون کو بلند کرے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک 2.0 پاک چین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔انہوں نے یہ ریمارکسسی پیک 2.0 کے تحت پاک چین تعاون کی نئی راہوں پر بات کرنے کے لیے چین کے شہر تیانجن کے دورے کے دوران کہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی بندرگاہوں، قابل تجدید توانائی اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو مضبوط کرنے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان زرعی بائیو ٹیکنالوجی میں چین کے ساتھ تعاون بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی ٹیکنالوجی اور مہارت سے پوری طرح مستفید ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button