بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ، آذربائیجان کا دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

پاکستان ، آذربائیجان کا دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا ہے ، یہ بات آج چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علییوف کو مبارکباد پیش کی، جو جنوبی قفقاز میں دیرپا امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مواصلات، دفاع، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلوں میں دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی خوشحالی اور انضمام کو فروغ دینے کیلئے علاقائی رابطوں کے منصوبوں اور کثیر جہتی فریم ورک بشمول SCO کے تحت تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے بارے میں بھی نقطہ نظر کا اشتراک کیا اور متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے صدر علییوف کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پرآذربائیجان کے صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری سیلابی صورتحال کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button