
شنگھائی تعاون تنظیم کی دہشت گردی پر پاکستان کے موقف کی توثیق
شنگھائی تعاون تنظیم نے دہشت گردی پر پاکستان کے موقف کی توثیق کرتے ہوئے اس کی تمام اقسام کی شدید مذمت کی ہے اور اس خطرے کے مقابلے کیلئے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
آج جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق تنظیم نے جعفر ایکسپریس اور خضدار میںایک سکول بس پر حالیہ حملوں کی بھی سختی سے مذمت کی۔
اعلامیے میں دہشت گردی کی تمام اقسام بشمول دہشت گردوں کی سرحدوں کے آرپار نقل و حرکت کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کو سیاسی مقاصد یاکسی کے آلہ کار کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
اعلامیے میں کہا کیا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن یقینی بنانے کیلئے تمام گروپوں پر مبنی جامع حکومت قائم کی جائے۔